روزہ کی حالت میں کسی کو پانی پلانے کا حکم

Darul Ifta

روزہ کی حالت میں کسی کو پانی پلانے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں کسی کو پانی پلانا، جب کہ پلانے والے کا خود روزہ ہو، کیسا ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں کسی کو پانی پلانے والے کے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، لیکن اگر روزہ نہ رکھنے والا عاقل، بالغ ، صحت مند اور غیر معذور ہو تو وہ فرض چھوڑنے کی وجہ سے گناہ گار ہوگا،اور اس کو پانی پلانا اعانت علی المعصیت اور ترک احترام رمضان کی وجہ سے ناجائز ہے،اگر پانی پلانے والاملازم ہو اور مالک یا افسر اس کے روزے کا علم رکھنے کے باوجود اس کو مجبور کرے تو یہ ملازم روزہ دار توبہ واستغفار کرتا رہے، امید ہے کہ اس کی گرفت نہ ہوگی۔

قال اﷲ تبارک وتعالی:(یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُواْ کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِن قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُون).(سورۃ البقرۃ،١٨٣)
قال اﷲ تبارک وتعالی:(وتعاونوا علی البر والتقوی ولا تعاونوا علی الإثم والعدوان). (سورۃ المائدۃ:٢).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer