رمضان میں روزوں کی نذر ماننے ،اور اس کی قضاء کا حکم

Darul Ifta mix

رمضان میں روزوں کی نذر ماننے ،اور اس کی قضاء کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ  ایک آدمی نے ہر مہینے تین دن روزہ رکھنے کی نذر مانی ، اب رمضان کے مہینے میں ان روزوں کا کیا حکم ہے،آیا رمضان کے مہینے میں نذر درست ہے ، یا نہیں ؟ اگر درست ہوتو اس مہینے کے روزوں کے بعد میں قضاء کرے گا، یا نہیں ؟  یا وہ نذر رمضان کے روزوں کے ضمن میں ادا ہوجائے گی ۔

جواب

مقیم کے لیے رمضان میں فرض روزوں کے علاوہ کوئی اور روزہ رکھنا رکھنا جائز نہیں ہے،اور نہ ہی رمضان کے مہینے کی نذر جائز ہے،لہذا اگر کسی آدمی نے ہر مہینہ تین دن روزہ رکھنے کی نذر مانی تو وہ رمضان  کے علاوہ   ہر مہینے تین دن روزہ  رکھے گا، رمضان کے مہینے میں اس کے ذمے نہ نذر کے روزے لازم ہیں ،اور نہ ہی ان روزوں کی قضاء بعد میں ضروری ہے ۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

فتوی نمبر: 157/191

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی