رضاعی پھوپھی سے نکاح کا حکم

Darul Ifta mix

رضاعی پھوپھی سے نکاح کا حکم

سوال

زید کے والد نےاپنی خالہ کا دودھ پیاہے ، خالہ کے فوت ہونے پر اس کے شوہر نے دوسری شادی  کی ہے ، جس سے ایک بچی ہے ، اب اس بچی کازید کے ساتھ رشتہ کرانا کیسا ہے؟ نیز زید کے والد کا دوسری بیوی کے ساتھ کیا رشتہ ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں دوسری بیوی کی بیٹی زید کی رضاعی پھوپھی ہے ، لہذا اس کے ساتھ زید کا نکاح شرعا درست نہیں ہےاور دوسری بیوی زیدکے  رضاعی دادا کی منکوحہ  ہے، شرعا اس سے پردہ لازم نہیں ۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر:172/78,79