رشتے کی غرض سے لڑکی کی تصویر دیکھنا کیسا ہے؟

Darul Ifta mix

رشتے کی غرض سے لڑکی کی تصویر دیکھنا کیسا ہے؟

سوال

 کیا فرماتے ہیں علمائے حق مذکورہ مسئلہ کے حوالے سے کہ ذی روح کی تصویر تو حرام ہے، لیکن اگر رشتے کی غرض سے لڑکا اپنے گھر والوں سے یہ کہے آپ لوگوں نے جہاں میرے لیے رشتہ طے کیا ہے، میرے لیے لڑکی کی تصویر لاؤ تاکہ میں تسلّی سے دیکھ کر اس کو پسند کر لوں، تو اس کی گنجائش ہے یا نہیں کہ گھر والے لڑکی سے کسی بھی ذریعے تصویر کھنچوا کر پیش کریں؟

جواب

واضح رہے کہ ذی روح کی تصویر شرعاً ناجائز اور حرام ہے، بلا ضرورت شدیدہ اس کی کوئی اجازت نہیں اور پھر عورت کی تصویر اس طرح دکھانا بے حیائی کا دروازہ کھولنے کے مترادف ہے، نیز مذکورہ صورت میں تصویر کھینچوانے کی کوئی ضرورت بھی نہیں، لڑکا کسی طریقے سے لڑکی کو ایک نظر دیکھ کر پسند کر لے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی