کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں یہ رواج بھی ہے جب دلہن کو سسرال والوں کو حوالہ کرتے ہیں، تو اس وقت دلہن کے قریبی رشتہ داروں میں سے ہر ایک دلہن کے سر پر چادر گھماتا ہے، پھر اس کے بعد تین چار دعائیں بھی کی جاتی ہیں، یہ دعا ئیں کرنا اور دلہن کے سر پر چادر گھمانا کیسا ہے؟
واضح رہے کہ دلہن کو رخصت کرتے وقت اس کے سر پر چادر گھمانا، پھر خاص اس موقع پر بطور رسم کے دعائیں ما نگنا درست نہیں، جس سے اجتناب ضروری ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر:192/226