دانتوں پر اگر مستقل خول چڑھا ہو تو غسل سے مانع نہیں

Darul Ifta mix

دانتوں پر اگر مستقل خول چڑھا ہو تو غسل سے مانع نہیں

سوال

میرے دانتوں میں بہت تکلیف تھی، میری ایک طرف کی چاروں ڈاڑھوں میں کیپ ( خول) چڑھائے گئے ہیں اور دوسری طرف کی چاروں ڈاڑھوں میں چاندی یا مسالہ کی فلنگ (بھرائی) ہے، کیا میرا غسل ہو جائے گا؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر خول ( کیپ) نکالے نہیں جاسکتے تو مجبوری کی حالت میں غسل درست ہو جائے گا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی