خطبہ کے دوران چندہ کرنے کا حکم

Darul Ifta mix

خطبہ کے دوران چندہ کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ جمعہ کے دن امام  صاحب کے منبر پر خطبہ دینے کے لیے بیٹھ جانے کے بعد ، اور اذان اور خطبہ کے دوران چندہ کرنے  اور اس کو چندہ دینے کا  کیا حکم ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔ شکریہ

جواب 

جمعہ کے دن امام صاحب کے منبر پرخطبہ دینے کے لیےبیٹھ جانے کے بعد اوراذان اور خطبہ کے دوران چندہ کرنا اور چندہ دینا ہر گز جائز نہیں ہے ،لہذا چندہ کے لئے کوئی دوسرا وقت مقرر کرنا چاہئے۔

لما في صحيح البخاري :

"عن ابي هريرة،أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال: ( إذا قلت لصاحبك يوم الجمعة أنصت والإمام يخطب فقد لغوت )" (كتاب الجمعه،باب الإنصات يوم الجمعة والإمام يخطب،34/934،ص:150، ط :دارالسلام).

وفي  مصنف ابن أبي شيبة:

"عن عطاء،  عن ابن عباس وابن عمر :أنهما كانا يكرهان الصلاة والكلام يوم الجمعة بعد خروج الامام"(كتاب الجمعه،باب في الكلام إذاصعدالإمام المنبروالإمام يخطب،رقم الحديث:5340)4/103،ط:إدارة القرآن والعلوم الأسلامية).

وفي التنوير مع الدر :

"( إذا خرج الإمام )من الحجرة،إن كان،وإلا فقيامه للصعود،شرح المجمع ( فلا صلاة ولا كلام إلى تمامها ) وإن كان فيها ذكر الظلمة في الأصح.......( وكل ما حرم في الصلاة حرم فيها ) أي: في الخطبة.خلاصة وغيرها،فيحرم أكل وشرب وكلام ولو تسبيحا،أو رد سلام أو أمر بمعروف بل يجب عليه أن يستمع ويسكت".(كتاب الصلاة ،باب الجمعة،3/ 38،39 ،ط: رشيدية). فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 174/329