حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ نے کو ن سا علم پوشیدہ رکھا

حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ نے کو ن سا علم پوشیدہ رکھا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم دو علم حاصل کیے، ایک کو تو میں نے بیان کر دیا اور اگر دوسرا بیان کرتا تو میری گردن کاٹ دی جاتی، دریافت طلب امر یہ ہے کہ دوسرے علم سے کیا مراد ہے ؟ وضاحت فرما دیں؟

جواب

حدیث شریف میں دوسرے علم سےمراد جس کو حضرت ابوھریرہؓ نے بیان نہیں کیا، یہ ہے کہ اس میں بعض ظالم حکمرانوں کےنام،حالات اور زمانے کا بیان ہے، جن میں سے بعض کو کنایۃ حضرت ابوہریرہؓ نے بیان بھی کیا ہے۔

''عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ قال حفظت من رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم وعائین، فاما احدھا فبثتہ واما الاخر فلوبثتہ قطع ھذاالبعلوم،قال العلامۃ ابن حجر۔ رحمۃ اﷲ تحت ھذا الحدیث.'' وحمل العلماء الوعاء الذی لم یبثہ علی الأحادیث التی فیھا تبین اسامی أمراء السوء وأحوالھم وزمنھم، وقد کان ابوھریرۃ یکنی عن بعضہ ولا یصرح بہ خوفا علی نفسہ منھم، کقولہ. أعوذ باﷲ من رأس الستین وإمارۃ الصیبان یشیر إلی خلافۃ یزید بن معاویۃ؛ لأنھا کانت سنۃ ستین من الھجرۃ. ( فتح الباری، کتاب العلم، باب حفظ العلم،١/٢٨٩، قدیمی) ( کذا فی عمدۃ القاري، کتاب العلم، باب حفظ العلم،٢/٢٧٨۔٢٧٩، دارالکتب).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی