حالت احرام میں خوشبودار سینٹری پیڈ استعمال کرنے کا حکم

حالت احرام میں خوشبودار سینٹری پیڈ استعمال کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ عورت احرام کی حالت میں خوشبودار سینٹری پیڈ استعمال کرسکتی ہے؟قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

واضح رہے کہ احرام کی حالت میں خوشبواستعمال کرنے سے جزاء لازم ہوتی ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں خوشبودار سینٹری پیڈ احرام کی نیت سے پہلے پہننے کی صورت میں تو دم لازم نہ ہوگا، البتہ اگر خوشبودار پیڈ احرام کی نیت کے بعد پہنے ہوں اور وہ پیڈ ایک بالشت مربع (یعنی ایک بالشت مربع لمبائی وچوڑائی) ہو، اور اس کو پورا ایک دن یا ایک رات پہنا ہو، تو دم واجب ہوگا،لیکن اگر وہ پیڈ ایک بالشت سے کم ہو یا پورا ایک دن یا ایک رات نہیں پہنا، تو ایسی صورت میں صدقہ واجب ہوگا۔

لما في غنیۃ الناسک:
’’فإن کان الطیب في ثوبہ شبرا في شبر فھو قلیل، فإن مکث یوما فعلیہ صدقۃ أو أقل منہ فقبضۃ، کذا في ’’اللباب‘‘ و’’الفتح‘‘.قال في رد المحتار: ظاھرہ أن مازاد علی الشبر کثیر، لکن لا لاعتبار الکثرۃ في الثوب بل لکثرۃ الطیب حینئذ عرفا، فإن مکث یوما فعلیہ دم أو أقل منہ فصدقۃ‘‘.(باب الجنایات،مطلب في تطییب الثوب، ص:۳۴۸،المصباح).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

فتویٰ نمبر:179/105

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی