فرض حج کی ادائیگی کے بعد دوبارہ سرکاری حج کا فارم بھرنا

فرض حج کی ادائیگی کے بعد دوبارہ سرکاری حج کا فارم بھرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے پہلے حج کیا ہوا ہے، اب وہ شخص دوبارہ حکومت کا حج فارم بھرتا ہے، تو ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے، کیا اس کا یہ عمل درست ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کا یہ عمل ٹھیک ہے، بشرطیکہ وہ غلط بیانی نہ کرے۔

لمافي البحر:
’’والسنة كثيرة أما كونه لا يتعدد فلأن سببه وهو البيت كذلك وأما تكرر وجوب الزكاة مع اتحاد المال فلأن سببه هو النامي تقديرا وتقدير النماء دائر مع حولان الحول إذا كان المال معدا للاستنماء في الزمان المستقبل وتقدير النماء الثابت في هذا الحول غير تقدير النماء في حول آخر فالمال مع هذا النماء غير المجموع منه ومن النماء الآخر فيتعدد حكما كتعدد الوجوب بتعدد النصاب ولرواية أحمد مرفوعا:[الحج مرة فمن زاد فهو تطوع]......وعلم من قولہ فرض مرۃ أن ما زاد علیھا،فھو تطوع ویشھد لہ الحدیث السابق‘‘. (کتاب الحج:۲/۵۴۲،رشیدیۃ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

فتویٰ نمبر:179/90

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی