جمعہ کے دن حج یا عمرہ کرنے کی فضیلت

جمعہ کے دن حج یا عمرہ کرنے کی فضیلت

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ کیا جمعہ کے دن حج یا عمرہ کرنے کی کوئی خاص فضیلت ہے؟شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

وضاحت:جمعہ کے دن حج کے ایام میں سے یوم عرفہ مراد ہے۔

جواب

صحیح احادیث کی رو سے جمعہ کے دن حج یا عمرہ کرنے کی کوئی خاص فضیلت دوسرے دنوں کے مقابلے میں ثابت نہیں ہے۔
لما في رد المحتار:
’’(قوله:لوقفة الجمعة إلخ) في الشرنبلالية عن الزيلعي:«أفضل الأيام يوم عرفة إذا وافق يوم الجمعة؛ وهو أفضل من سبعين حجة في غير جمعة»؛ رواه رزين بن معاوية في تجريد الصحاح اهـ لكن نقل المناوي عن بعض الحفاظ أن هذا حديث باطل لا أصل له‘‘.(کتاب الحج،مطلب في فضل وقفۃ الجمعۃ:۴/ ۵۵،رشیدیۃ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

فتویٰ نمبر:179/87

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی