تکبیراتِ تشریق کا حکم

تکبیراتِ تشریق کا حکم

اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ لَا إلَہَ إلَّا اللَّہُ وَاَللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ وَلِلَّہِ الْحَمْدُ

عرفہ یعنی نویں تاریخ کی صبح سے تیرہویں تاریخ کی عصر تک ہر نماز کے بعد با آواز بلند ایک مرتبہ یہ تکبیر پڑھنا واجب ہے، فتویٰ اس پر ہے کہ باجماعت نماز پڑھنے والے او رتنہا پڑھنے والے اس میں برابر ہیں، اسی طرح مرد وعورت دونوں پر واجب ہے، البتہ بآواز بلند تکبیر نہ کہے آہستہ کہے(شامی)

تنبیہ:اس تکبیر کا متوسط بلند آواز سے کہنا ضروری ہے، بہت سے لوگ اس میں غفلت کرتے ہیں، پڑھتے ہی نہیں یا آہستہ پڑھ لیتے ہیں، اس کی اصلا ح ضروری ہے ،عید الاضحی کے روز یہ چیزیں مسنون ہیں۔

فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی