بحری جہاز پر نماز جمعہ اور نماز عید کا حکم

بحری جہاز پر نماز جمعہ اور نماز عید کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ جہاز جب سمندر میں ہو تو جمعہ اور عید کا کیا حکم ہے؟

جواب

جہاز جب سمندر میں ہو ، تو نماز جمعہ اور عید پڑھنا درست نہیں ہے، بلکہ ظہر کی نماز پڑھنا ضروری ہے۔
لما في الدر المختار:
’’(تجب صلاتھما) في الأصح (علی من تجب علیہ الجمعۃ بشرائطھا) المتقدمۃ (سوی الخطبۃ) فإنھا سنۃ بعدھا وفي القنیۃ صلاۃ العید في القری تکرہ تحریما أي لأنہ اشتغال بما لا یصح لأن المصر شرط الصحۃ‘‘.(کتاب الصلاۃ، باب العیدین:۳/۵۱،رشیدیۃ).فقط.واللہ اعلم بالصواب.

164/163
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی