چوری کے موبائل فون بیچنے والی دکان سے موبائل خریدنے کا حکم

Darul Ifta mix

چوری کے موبائل فون بیچنے والی دکان سے موبائل خریدنے کا حکم

سوال

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی ایسی دوکان یا مارکیٹ سے موبائل خریدنا کیساہے جہاں اکثر چوری، ڈکیتی کے موبائل آتے رہتے ہیں؟

جواب

کسی ایسی دوکان یا مارکیٹ سے موبائل فون خریدنا جہاں اکثر چوری، ڈکیتی کے موبائل فون بیچے جاتے ہیں، جائز نہیں ہے، ہاں! اگر اس دوکان یا مارکیٹ میں کچھ موبائل فون ڈکیتی کے ہوں اور باقی اکثر موبائل فون چوری ڈکیتی کے نہ ہوں تو اس صورت میں بھی جواز اس وقت ہے جب خریدار کو معلوم نہ ہو کہ چوری کیا ہوا موبائل فون خرید رہا ہوں، اگر خریدار کو معلوم ہو کہ میں جو موبائل فون خرید رہا ہوں وہ چوری کیا ہوا موبائل فون ہے تو اس کے لیے خریدنا ہرگز جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی