اعتکاف کی حالت میں حیض آنے سے اعتکاف فاسد ہوگایا نہیں؟

Darul Ifta

اعتکاف کی حالت میں حیض آنے سے اعتکاف فاسد ہوگایا نہیں؟

سوال

کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر كسى عورت كو دوران اعتكاف حیض آجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

عورت کو حیض آجانے کی وجہ سے اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا، اب صرف ایک دن کی قضاء روزے کیساتھ ضروری ہے، بقیہ ایام کی قضا ءنہیں۔
"ولو حاضت المرأة في حال الاعتكاف فسد اعتكافها؛ لأن الحيض ينافي أهلية الاعتكاف لمنافاتها الصوم، ولهذا منعت من انعقاد الاعتكاف فتمنع من البقاء".(بدائع الصنائع: باب الاعتکاف: ۲/۱۱۶،بیروت).فقط.واللہ اعلم بالصواب

95/433
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer