اسکالر شپ پر زکوٰۃ کے وجوب کا حکم

اسکالر شپ پر زکوٰۃکے وجوب کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ طالب علم حکومت کی طرف سے جو اسکالر شپ (وظیفہ) ملتا ہے ،کیا اس پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟

جواب

اگر طالب العلم مالکِ نصاب ہے تو جتنا مال اس کی ضرورتِ اصلی سے زائد ہو گا اس پر زکوٰۃ واجب ہو گی۔ اس میں اسکالر شپ وغیرہ سب کا حکم یکساں اور برابر ہے اور اگر مالکِ نصاب نہیں تو پھر اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوگی۔
الزکاۃ واجبۃ علی الحر العاقل البالغ المسلم، إذا ملک نصابا ملکا تاما، وحال علیہ الحول، أما الوجوب فلقولہ تعالی:(وَآتُوا الزَّکَاۃَ)ولقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ''أدوا زکاۃ أموالکم''وعلیہ إجماع الأمۃ.(الھدایۃ، کتاب الزکاۃ: ١/١٨٥، شرکۃ علمیۃ).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی