کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ جوامام لوگوں کو یزید پر لعنت بھیجنے سے منع کرتا ہے، اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
ایسا امام جو یزید پر لعنت بھیجنے سے منع کرتا ہو وہ اہل سنت والجماعت کے مسلک کی پیروی کرتا ہے، جیسا کہ یہ اہل سنت والجماعت کا مسلک ہے کہ کسی بھی مسلمان پر لعنت بھیجناجائز نہیں، لہذا ایسے امام کے پیچھے بلا شبہ اقتداء جائز اور صحیح ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:01/175