کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر حاملہ عورت سے ہمبستری کرنے کی وجہ سے حمل ضائع ہو جائے تو گناہ ہوگا یا نہیں؟
صورت مسئولہ میں اگر میاں بیوی کو معلوم ہو کہ ہمبستری سے حمل کو نقصان ہوگا، تو اس صورت میں ہمبستری کرنے سے حمل کے ضائع ہونے پر گناہ ہوگا، ورنہ نہیں۔لما في رد المحتار: ’’أنه لا يحل له وطؤها بما يؤدي إلى إضرارها‘‘.(كتاب النكاح، باب القسم: 378/4، رشيدية).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر:193/67