کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نذر کے جانورکےگوشت میں سے خود کھایا جاسکتا ہے یا نہیں؟
نذر یعنی منت کی چیز خود بھی نہیں کھا سکتے، اور وہ لوگ بھی نہیں کھا سکتے جن کی کفالت نذر ماننے والے کے ذمے ہے، نیز اغنیاء کو بھی نہیں کھلا سکتے۔(فتاوی رشیدیہ، ص:548
)۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:02/99