کیا نذر میں کسی بھی عمر کے جانور کو ذبح کرسکتے ہیں؟

کیا نذر میں کسی بھی عمر کے جانور کو ذبح کرسکتے ہیں؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بندہ نے تقریبا ایک سال پہلے اپنی بیماری سے شفاء ہوجانے پر ایک جانور (بکرا) ذبح کرنے کی منت مانی تھی، اب اس جانور کو ذبح کرنا چاہتا ہوں، کیا کسی بھی عمر کے جانور کو ذبح کیا جاسکتا ہے، یا اس کے لیے کوئی شرط موجود ہے؟ برائے مہربانی مسئلہ کا جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

جانور کے لیے خاص عمر کی قید نہیں ہے، بہر حال جس جانور کا نام لیا ہے، ایسا جانور ہونا چاہئے کہ اس پر اس نام کا اطلاق ہوسکے، مثلاً اگر بکرا کہا تھا ، تو اب ایسا جانور ہو کہ اس پر بکرے کا اطلاق ہوسکے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:02/99