کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ روح قبض کرنے کے لیے صرف حضرت عزرائیل علیہ السلام ہی مقرر ہیں یا کہ کوئی اور فرشتے بھی ہیں اگر صرف ایک ہی فرشتہ مقرر ہے تو تمام دنیا کے انسانوں کی روح کیسے نکال سکتے ہیں؟ دلائل سے واضح کریں۔
روح نکالنے کے لیے بہت سے فرشتے آتے ہیں، صرف حضرت عزرائیل علیہ السلام نہیں، وہ تو فرشتوں کے بڑے ہیں جو اس کام کے لیے مقرر ہیں، چنانچہ قرآن وحدیث میں ملائکہ جمع کے ساتھ منقول ہے، جس سے بہت سے فرشتوں کا ہونا معلوم ہوتا ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:06/12