کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے بکر کو چند رقم دی اور کہا کہ اس کو مستحق لوگوں میں تقسیم کردیں، تو بکر نے خالد سے کچھ روپے لینے تھے اورخالد مستحق بھی تھا، تو بکر نے خالد سےکہا کہ مجھے زید نے کچھ رقم دی ہے وہ میں رکھ لیتا ہوں تمہارے قرض کے بدلے میں، تو کیا بکر کا ایسا کرنا صحیح ہے یا نہیں؟
اگر رقم زکوۃ کی تھی، تو فقیر (مستحق) کی تملیک ضروری ہے اگر صدقہ نفلیہ کیا ہے تو جائز ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/275