کیا تعویذ ایک غیر عالم دین یا بے عمل مسلمان بناسکتا ہے؟

کیا تعویذ ایک غیر عالم دین یا بے عمل مسلمان بناسکتا ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا تعویذ ایک غیر عالم دین عام انسان یا بے عمل مسلمان بنا سکتا ہے؟

جواب

واضح رہے  کہ جائز تعویذ جو قرآن کے الفاظ یا حدیث کی ادعیۃ پر مشتمل ہو ،ہر آدمی بنا سکتا ہے بشرطیکہ مسلمان ہو۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:03/32