کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ بیوی کے مرنے کے بعد خاوند اس کو دیکھ سکتا ہے کہ نہیں؟
دیکھ سکتا ہے۔فتاوی دار العلوم میں درمختار کے حوالے سے لکھا ہے کہ دیکھنا جائز ہے، اور درمختار باب الصلوۃ الجنائز میں لکھا ہے کہ:’’ویمنع زوجھا من غسلھا ومسھا لا من نظر الیھا علی الاصح‘‘.(درمختار، باب صلاۃ الجنائز: 1/803)
(وکذا فتاوی رشیدیہ، ص: 271)
(وکذا في امداد الفتاوی: 1/503).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:01/245