کیارضاعت فقط دودھ پینے والے بچے کے ساتھ متعلق ہوگی؟

کیارضاعت فقط دودھ پینے والے بچے کے ساتھ متعلق ہوگی؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ صائمہ اور زینب دونوں بہنیں شادی شدہ ہیں، صائمہ کے چار بچے ہیں، تین لڑکے اور ایک لڑکی اور زینب کے دو بچے ہیں، ایک لڑکی اور ایک لڑکا، زینب نے صائمہ کے دو لڑکوں کو دودھ پلایا ہے، اب زینب چاہتی ہے کہ صائمہ کی وہ لڑکی جس کو زینب نے دودھ نہیں پلایا اس کی شادی اپنے بیٹے کے ساتھ کرادے، کیا یہ عند الشرع جائز ہے یا نہیں؟ حرمت رضاعت کو مد نظر رکھتے ہوئے مسئلہ کی وضاحت فرمائیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں نکاح شرعا جائز ہے۔
لما في الدر:
قال:’’وتحل أخت أخيه رضاعا‘‘.(الدر المختار، باب الرضاع: 561/2).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/67