کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
۱… مجھے ایک شخص نے پلاسٹک کی بوتلیں دی تھی اور اس کی رقم 5 ہزار طے ہوئی تھی ،وہ بوتلیں میرے کام نہ آسکی، میں اس کی رقم دے نہ سکا، اب نہ اس کی دکان ہے نہ اس کا کوئی پتہ، میں اس کی رقم دینا چاہتا ہوں ۔
۲…کافی عرصہ پہلے میں نے ایک مشین ٹھیک کرائی تھی جس کے 350 باقی رہ گئے تھے، اب وہ صاحب وہاں سے چلے گئے، کافی دن پہلے ان کے بیٹے کے بارے میں معلوم ہوا مگر وہ بھی نہ مل سکے، اب یہ رقم 350 کا کیا کروں ۔
ان دو صورتوں میں آپ پر مستحقین یا ان کے ورثاء تک ان کے مال کو پہنچانا لازم ہے، لیکن اگر ان کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہوسکے، تو ان کے مال کو صاحب مال کی طرف سے صدقہ کردیں۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی