کالر والی قمیص پہننے کا حکم

کالر والی قمیص پہننے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قمیص کے کالر بنوانا یا بنانا نصاری کی مشابہت ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں حل کریں۔

جواب

کالر والی قمیص پہننا انگریزوں کی مشابہت ہے اور صلحاء کے لباس کی خلاف ورزی ہے، لہذا کالر والی قمیص نہ بنوائی جائے، ہمارے بزرگوں،  نیک لوگوں اور اولیاء اللہ نے بغیر کالر کی قمیص بنوائی ہیں اور پہنی ہیں ہمیں بھی ان کی اتباع کرنی چاہیے۔ فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:06/03