کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی چار رکعات نفل نماز کی نیت باندھتا ہے تو قعدہ اولی میں تشہد کے بعد صلوۃ یعنی درود شریف پڑھےگا ؟
مذکورہ صورت میں قعدہ اولی میں بیٹھ کر درود شریف پڑھ لے اور تیسری رکعت کیلئے جب اٹھے تو شروع کی دعاء یعنی ثنا بھی پڑھ لے جیسا کہ مراقی الفلاح شرح نور الایضاح میں لکھا ہے :’’بخلاف الرباعيات المندوبة فيستفتح ويعوذ ويصلي على النبيﷺ في ابتداء كل شفع منها الخ...‘‘.(مراقي الفلاح).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:01/165