پیٹ پر کلمہ لکھنے سے بچہ پیدا ہونے کا اعتقاد رکھنا

پیٹ پر کلمہ لکھنے سے بچہ پیدا ہونے کا اعتقاد رکھنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد کے امام جن کا تعلق بریلوی مسلک سے ہے، انہوں نے جمعہ کی تقریر میں یہ مسئلہ بیان کیا کہ اگر کسی حاملہ عورت کے پیٹ پر ’’لاإله إلاالله‘‘ لکھا جائے تو لڑکا پیدا ہوگا۔ براے مہربانی اس مسئلہ کا صحیح جواب تحریر فرمائیے۔

جواب

قرآن وحدیث میں اس چیز کا کوئی ثبوت نہیں ہے، بلکہ یہ بات غلط ہے، یہ سب کام خدا کی مقرر کردہ تقدیر سے متعلق ہوتے ہیں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے:’’يهب لمن یشاء إناثا ويهب لمن یشاء الذکور أو یزوجهم ذکرانا وإناثا‘‘(سورۃ الشوریٰ:49).فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:02/41