کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر ایک شخص ایک مسجد میں پہلے نماز پڑھتا تھا، بعد میں اس کے سامنے دوسری مسجد میں نماز پڑھنی شروع کردی، لہذا اول مسجد کو چھوڑ کر دوسری مسجد میں نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
صورت مسئولہ میں اول مسجد کو چھوڑ کر کے فی الحال دوسری مسجد میں نماز پڑھنا استحسان کے طریقہ پر بہتر نہیں ہے، البتہ دونوں جگہ مسجد کے حکم میں ہوں گی۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/131