کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص جس کو والدین بچپن میں خرچہ دیتے تھے اور وہ اس کو اپنے پاس جمع کرتا تھا یہاں تک کہ پندرہ ہزار روپے جمع ہوگئے ہیں اور وہ بالغ بھی ہوا ہے اور ان پیسوں پر سال بھی گزرا ہے تو اس پر زکوۃ ہوگی یا نہیں اگر زکوۃ ہے تو کتنی زکوۃ ہے؟
صورت مسئولہ میں زکوۃ واجب نہیں ہے۔لمافي التنوير مع الدر:
’’(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) ... (فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد) ... (و) فارغ (عن حاجته الأصلية)‘‘.(كتاب الزكاة، 208/3، رشيدية) .
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:188/250