کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہوائی جہاز کا پائلٹ دوران پرواز اس حالت میں ہوتا ہے کہ وہ اپنی سیٹ سے اِدھراْدھر بالکل حرکت نہیں کرسکتا، مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ یہ پائلٹ نماز کے وقت میں کیا طریقہ اختیار کرے گا، جب کہ منزل تک پہنچنے میں یہ اندیشہ ہوکہ نماز کا وقت ختم ہوجائے گا، آیا یہ تشبہ بالمصلین کرے گا اور پھر اس کے بعد اس نماز کا اعادہ کرے گا یا کوئی اور طریقہ اختیار کرے گا؟
حسب ارشاد حضرت مولانا مفتی رشید احمد صاحب مد ظلہ مذکورہ شخص کو اگر پرواز کے بعد کسی بھی امام کے مذھب کے مطابق وقت مستحب یا وقت جواز ملتا ہے، تو اس میں نماز پڑھ لے لیکن اگر اس قسم کا وقت نہیں ملتا ہے، تو قضاء کرکے بعد میں پڑھ لے ان شاء اللہ عذر کیوجہ سے مواخذہ نہیں ہوگا۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/108