کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گھر والون نے ٹیلی ویژن خریدا ہے اور میں اس کا سخت مخالف ہوں اور اگر میں اس کو توڑ دوں یا فروخت کروں، تو فساد بڑھتا ہے اور میں نے خریدا بھی نہیں، ناچیز کے داماد نے خریدا ہے شرعی نقطہ نظر سے کیا کیا جائے؟
واضح رہے کہ ٹیلی ویژن کو دیکھنا اور اس کو رکھنا دونوں ناجائز ہیں۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:03/93