ٹریول ایجنٹ کا ٹکٹ خریدنا اور جہاز نکلنے کی صورت میں ضمان

ٹریول ایجنٹ کا ٹکٹ خریدنا اور جہاز نکلنے کی صورت میں ضمان

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی آدمی حج ایجنسی والوں کے پاس رقم جمع کرالے، اور ایجنسی والے اس کے لیے ٹکٹ خرید لے، چونکہ ائیرپورٹ پر فلائٹ سے تین گھنٹے پہلے پہنچنا ضروری ہوتا ہے،یہ ایجنسی والوں نے نہیں بتایا، پھر اس آدمی نے اپنے فلائٹ کے وقت  کےاعتبار سے ائیرپورٹ کی طرف سفر شروع کیا کہ اسلام آباد بند ہو گیا اور جہاز چلا گیا، آیا ایجنسی والے اس رقم کے ضامن ہونگے؟

جواب

چونکہ حج ایجنسی والوں نے اس کی طرف سے اس کے لیے ٹکٹ خرید لی اور معاملہ ہو گیا، اب تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے حج ایجنسی والے ضامن نہیں ہوں گے، بلکہ وہ خود اس نقصان ضامن ہوگا۔
لمافي الهداية:
’’الأجرة لا تجب بالعقد،وتستحق بأحدمعان ثلاثة: إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل من غيرشرط أو باستيفاء المعقود عليه‘‘.(كتاب الإجارات، باب الأجرمتى يستحق: 9/6، دارالسراج).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:188/113