کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچے کی حجامت کروائی اور اس کے بال وزن کرائے بغیر کہیں گم گئے، اب اس صورت حال میں کیا کیا جائے؟ اندازہ سے رقم صدقہ کی جائے تو کتنی رقم صدقہ کی جائے؟
بالوں کے وزن کے بقدر صدقہ کرنا مستحب عمل ہے، اگر بال گم ہوجائیں، تو اندازہ سے جتنی رقم صدقہ کنا چاہیں صدقہ کردیں۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:191/02