نکاح کے موقع پر دودھ میں انگوٹھی ڈال کر تلاش کرنا

نکاح کے موقع پر دودھ میں انگوٹھی ڈال کر تلاش کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل عرف عام ایک رسم پڑچکی ہے کہ دودھ میں انگوٹھی ڈال کر میاں بیوی مل کر ڈھونڈتے ہیں، آیا اس رسم کی ہندؤں کی رسم کے ساتھ مشابہت ہے یا نہیں؟ اس رسم کا گناہ ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ رسم، رسم غیر شرعی ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے، خاص کرکے اگر یہ رسم ہندؤں سے لی گئی ہو تو اس کی قباحت اور بڑھ جاتی ہے۔فقط۔واللہ تعالٰی اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر:192/135