نومولود کے کان میں اذان دینے کا ثبوت

نومولود کے کان میں اذان دینے کا ثبوت

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نومولود کے کان میں اذان دینا نبی علیہ السلام سے ثابت ہے؟

جواب

نومولود کے کان میں اذان دینا نبی علیہ السلام سے ثابت ہے، جیسا کہ سنن أبوداؤد اور سنن ترمذی کی روایت میں ہے کہ آپﷺ نے حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے کان میں اذان دی۔
لما فی سنن أبي داؤد:
حدثنا مسدد حدثنا یحییٰ عن سفیان قال حدثنی عاصم بن عبیداللہ عن عبیداللہ بن أبی رافع عن أبیہ قال رأیت رسول اللہﷺ: ’’أذن فی أذن الحسن بن علی-حین ولدتہ فاطمۃ- بالصلاۃ‘‘. (کتاب الأدب، باب المولود یؤذن فی أذنہ،۱۰۰۷، رقم:۵۱۰۵، دارالسلام الریاض).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:191/10