کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نومولود بچے کی حجامت کتنے دن بعد کروانا سنت ہے؟
نومولود بچے کی حجامت ساتویں دن کرانا مستحب ہے۔لما في تحفۃ المودود:
’’قال أبو عمر بن عبدالبر: أما حلق الرأس الصبی عن العقیقۃ فإن العلماء کان یستحبون ذلک..... أخبرنی محمد بن علی، حدثنا صالح، أن أباہ [أحمد بن حنبل] قال: یستحب أن یحلق یوم سابعہ‘‘. (الباب السابع فی حلق رأسہ والتصدق بوزن شعرہ، ص:۹۴، العصریۃ).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:191/01