کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ بچوں کی پیدائش کے بعد جو پہلا جوڑا بچے کو پہناتے ہیں اسے سنبھال کر رکھ لیتے ہیں۔ نہ ہی وہ دوبارہ استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی پھینکتے ہیں، آیا اس کے متعلق شریعت میں کیا حکم ہے؟
واضح رہے کہ بچے کے پہلے جوڑے کو محفوظ رکھنا، اس کو استعمال کرنا اور نہ پھینکنا شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:190/343