نقش ونگار والی جائے نماز پر نماز پڑھنا

نقش ونگار والی جائے نمازپر نماز پڑھنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی مصلیٰ یعنی جائے نماز پرغیر ذی روح کا نقشہ ہو، توکیا اس پر نماز پڑھنا جائز ہے؟ جبکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ گرجا کا نقشہ ہے اس لئے مکروہ ہے۔

جواب

جائے نماز پرغیر ذی روح کی تصویر ہونے سے نماز ہو جاتی ہے، البتہ جائے نماز پرغیر مسلم کے عبادت خانہ مثلاً: گرجا، مندر وغیرہ کی تصویر بنانا یا ایسے مصلیٰ پرنماز پڑھنا جائز نہیں۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:05/189