نفل نہ پڑھنے والے کو گناہ گار سمجھنا

نفل نہ پڑھنے والے کو گناہ گار سمجھنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص ایک نفل نماز کو ضروری جان کر پڑھتا ہے اور نہ پڑھنے والے کو عاصی اور گناہ گار جانتا ہے، آیا اس کا یہ قول بدعت اور ناجائز ہوگا یا نہیں؟

جواب

نفل نماز کو ضروری جان کر پڑھنا اور نہ پڑھنے والے کو عاصی اور گناہ گار جاننا جائز نہیں ہے اور اس کا یہ قول بھی جائز نہیں۔ علامہ محمد طاہر الحنفی المتوفی مجمع البحار میں لکھتے ہیں کہ :
’’من أصر علی أمر مندوب و جعل عزماً و لم یعمل علی الرخصة فقد أصاب من الشیطان من الضلال‘‘(مجمع البحار،ص:244)
اس عبارت سے معلوم  ہواکہ نفل نماز کو ضروری اور لازمی جان کر پڑھنا اور نہ پڑھنے والوں کو عاصی سمجھنا جائز نہیں ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/416