منی سے باہر دم شکر ادا کرنے والے کا حکم

منی سے باہر دم شکر ادا کرنے والے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ منی سے باہر دم شکر ادا کرنے والے کا کیا حکم ہے ؟

جواب

دم شکر کا حدود حرم میں ذبح کرنا ضروری ہے ،حدود حرم سے باہر ذبح کرنا جائز نہیں ہے۔
لما في التنویر مع الرد :
’’(وإن طيب أو حلق) أو لبس (بعذر) خير إن شاء(ذبح) في الحرم (أو تصدق بثلاثة أصوع طعام على ستة مساكين) أين شاء‘‘.
وتحتہ في الرد:
’’قوله:(في الحرم) فلو ذبح في غيره لم يجز‘‘.(كتاب الحج:672/3:رشيدية ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:186/13