کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شرعی طور پر منبر کی تعمیر کا مقام مسجد میں کہاں ہے، منبر محراب سے باہر یعنی مسجد کے ہال میں کتنا نکلا ہوا ہونا چاہیے؟
خطبہ منبر پر پڑھنا سنت ہے فرض اور واجب نہیں، نیز منبر کو مسجد میں محراب کے بائیں جانب نصب کرنا کتب فقہ میں مذکور ہے، خواہ منبر باہر نکلا ہوا ہو یا نہ ہو، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔(ھکذا فی امداد الفتاوی:681/1)
وفي رد المحتار:
قوله: (المنبر) بكسر الميم من النبر وهو الارتفاع. ومن السنة أن يخطب عليه اقتداء به -ﷺ– بحر. وأن يكون على يسار المحراب. قهستاني‘‘.(شامی:552/1).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:03/46