کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عام طور پر اخبارات، لیٹر پیڈ اور کمپنی کے دوسرے کاغذات پر بسم اللہ اور قرآن کی آیات کریمہ تحریر ہوتی ہیں اور انہیں ڈرم میں پھینک دیا جاتا ہے۔ کیا اس طرح کرنا صحیح ہے؟ اگر درست نہیں تو مقدس اوراق کو تلف کرنے کا درست طریقہ بتادیں۔
اس کے لیے بہتر یہی ہے کہ پاک کپڑے میں لپیٹ کر قبر کھود کر دفن کر دیا جائے۔كما في العالمكيرية:
’’المصحف إذا صار خلقا لا يقرأ منه ويخاف أن يضيع يجعل في خرقة طاهرة ويدفن ودفنه أولى من وضعه موضعا يخاف أن يقع عليه النجاسة أو نحو ذلك‘‘.(كتاب الحظر والإباحة، الباب الخامس في آداب المسجد والقبلة والمصحف وما كتب فيه شيء من القرآن: 113/9، رشيدية).
فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:05/222