مسلمانوں کا ہندوؤں کے مندر پر زبردستی قبضہ کرنا

مسلمانوں کا ہندوؤں کے مندر پر زبردستی قبضہ کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ملک پاکستان میں جو ہندو رہتے ہیں، اگر کوئی مسلمان زبردستی ہندوؤں کے مندر پر قبضہ کرے، تو کیا شرعا یہ فعل جائز ہے؟ بینوا وتوجروا

جواب

جو غیر مسلم کسی اسلامی مملکت میں رہتے ہوں اور وہاں کے حکومت کے اجازت سے رہتے ہوں، تو وہ ذمی وغیرہ کے حکم میں ہیں، ان کی کسی بھی چیز پر زبردستی قبضہ کرنا جائز نہیں ہے اور یہ غصب کے حکم میں ہوگا، جو چیز بھی زبردستی قبضہ کی جائے، اس کا استعمال جائز نہیں ہوگا یعنی اس سے کسی بھی قسم فائدہ نہیں لیا جاسکتا ہے، اس کی واپسی ضروری ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:02/111