کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ محراب کے اندر اعتکاف کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ کیا محراب مسجد میں شمار ہے یا الگ ہے یا مسجد کے احاطے سے متصل ہے؟ لہذا اس کا مکمل ومدلل جواب احادیث کی روشنی میں لکھ دیں۔ شکریہ۔
فقہائے کرام نے محرابِ مسجد کو مسجد کے اندر شمار کیا ہے، لہذا اس اعتبار سے محراب کی جگہ میں اعتکاف کرنا جائز ہے، جیسا کہ درمختار میں ہے :"باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا.... وقیام الإمام في المحراب لا سجودہ فیہ وقدماہ خارجۃ وقال في الشامیۃ: کان المحراب من المسجد کما ھو العادۃ المستمرۃ"(434/1)
اور حضرت تھانوی قدس سرہ نے اپنی کتاب "امداد الفتاوی"
میں بھی محراب مسجد کے اندر ہونے کی تصریح کی ہے۔(امداد الفتاوی: 277/1).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/37