مسجد کے صحن میں باغیچہ بنانے کا حکم

مسجد کے صحن میں باغیچہ بنانے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد کے صحن میں باغیچہ تیار کروایا گیا ہے، کیا یہ شرعا جائز ہے؟

جواب

مسجد کے صحن میں باغیچہ تیار کروانے میں دو خرابیاں لازم آتی ہیں :
۱…مسجد کا صحن مسجد کے حکم میں ہیں۔
۲…واقف کی غرض کے خلاف ہے، اس لیے کہ انہوں نے زمین کو مسجد کے لیے وقف کیا ہے، اور آپ ابھی باغیچہ تیار کروارہے ہیں۔
لہذا دونوں صورتوں میں ’’مراعاۃ غرض الواقفین واجبة‘‘.(شامی) کو پیش نظر رکھ کر ایسے تصرفات اوقاف میں بالکل حرام ہے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:06/13