مسجد میں نماز جنازہ کا حکم

مسجد میں نماز جنازہ کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جامع مسجد میں نماز جنازہ اس طرح پڑھائی جاتی ہے کہ جنازہ مسجد سے باہر ہوتا ہے امام اور امام کے ساتھ تقریبا4 آدمی باہر ہوتے ہیں باقی 13 سے 15 صفیں مسجد میں ہوتی ہیں، کیا شرعا یہ طریقہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب

سوال میں ذکر کردہ صورت  مکروہ ہے۔
لما في الدر:
’’(واختلف في الخارجة) عن المسجد وحده أو مع بعض القوم (والمختار الكراهة) مطلقًا خلاصة، بناء على أن المسجد إنما بني للمكتوبة، وتوابعها كنافلة وذكر وتدريس علم، وهو الموافق لإطلاق حديث أبي داود «من صلى على ميت في المسجد فلا صلاة له»‘‘.(2/ 225).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:04/95