مسجد میں ستونوں کے درمیان صف بندی کرنا

مسجد میں ستونوں کے درمیان صف بندی کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب امام صاحب نماز پڑھاتے ہیں تو مقتدیوں کے مشورے کے مطابق محراب چھوڑ کر دوسری صف میں کھڑے ہو جاتے ہیں، تو امام صاحب سے پیچھے کی دو صفوں کے درمیان ستون آتا ہے، تو سوال یہ ہے کہ اگر دو صفوں کے درمیان ستون یا پلر سے فاصلہ آ جائے تو آیا اس سے نماز پر فرق پڑتا ہے یا نہیں؟ محلے والوں نے اعتراض کیا ہے کہ نماز نہیں ہوتی۔ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں نماز بلاکراہت ہو جاتی ہے اور جماعت کا ثواب بھی حاصل ہوگا۔
’’والاصطفاف بین الأسطوانین غیر مکروہ؛ لأنه صف في حق کل فریق‘‘۔ (المبسوط:35/2). فقط. واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:02/54