کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ مسافر کے لئے کسی مدرسہ میں ٹھہرنا کھانا پینا وغیرہ کا کیا حکم ہے؟
اگر مسافر مدارس دینیہ میں مادر علمی سے تعلق کی بنا پر آئے، تو وہ مدرسہ کا مہمان ہوگا، اس کی مدرسہ کے فنڈ سے تین دن تک مہمانی کی اجازت ہوگی، اگر وہ ایسی ہی آیا ہے تو اپنے خرچہ سے کھائے اور پئیے۔لمافي صحيح البخاري :
حدثنا عبد الله بن يوسف...عن أبي شريح الكعبي: أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال:’’(من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه جائزته يوم وليلة والضيافة ثلاثة أيام فما بعد ذلك فهو صدقة ولا يحل له أن يثوي عنده حتى يحرجه)‘‘.(كتاب الأدب، باب اكرام الضيف، ص:169، رقم الضيف:6135، دارالسلام)
وفي رد المحتار:
’’فإن شرائط الواقف معتبرة اذا لم تخالف الشرع وهومالك ،فله أيجعل ماله حيث شاء مالم يكن معصية وله أن يخص صنفا من الفقراء ولو كان الوضع في كلهم قربة‘‘. (كتاب الوقف، مطلب شرائط الواقف معتبرة، 526/6، رشيدية).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:188/302